بیجنگ(شِنہوا) چینی اشیا کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت یو آن کے حساب سے 5.3 فیصد اضافے نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
جنرل ایڈ منسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) کے اعداد و شمار کےمطابق جنوری سے ستمبر تک کی مدت میں اشیا کے تجارتی حجم میں 323.3کھرب یو آن(تقریباً 45.7 کھرب امریکی ڈالرز ) کا اضافہ ہوا ۔
جی اے سی کے اعداد و شمار میں بتا یا گیا ہے کہ پہلی تین سہ ماہی میں برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 186.2 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں اور درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 137.1 کھرب یوآن ہو گئیں۔