بین الاقوامی

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی ویتنام کے صدر تولام سے ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے 12 اکتوبر کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویتنام کے صدر تولام سے ملاقات کی۔
چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا جا سکے اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی مضبوط تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلی معیار کے تعاون کے فروغ کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے ، اور امید ہے کہ دونوں ممالک ریلوے ، شاہراہوں اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور اسمارٹ کسٹمز کو فروغ دیں گے ، تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ اقتصادی وتجارتی تعاون کو وسعت دینے، سرحد پار اقتصادی تعاون زونز کی تعمیر کا مطالعہ کرنے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور معدنیات جیسے اہم ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے ۔
ویتنام کے صدرتولام نے کہا کہ ویتنام کی پارٹی اور حکومت نے ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دی ہے اور چین کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ویتنام کی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور "تائیوان کی علیحدگی” کی تمام شکلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker