تجارتتازہ ترین

ایس سی او رکن ممالک کو اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم چینی وزیراعظم سمیت ایس سی او کانفرنس کیلئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان کیلئے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگ میل ثابت ہو گا، ایس سی او کے رکن ممالک کو اجلاس کے دوران اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان، ایس سی او سمٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم چینی وزیراعظم سمیت ایس سی او کانفرنس کیلئے آنے والے عالمی رہنماوں کو خوش آمدید کہتی ہے ، چین کی ترقی دنیا کیلئے مثال ہے ،

چین کے تعاون سے پاکستان میں جلد معاشی استحکام آئیگا۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کیلئے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگ میل ثابت ہو گی، چین ، روس سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پاکستان پر عالمی دنیا کے اعتماد کی مظہر ہے ، ایس سی او کے رکن ممالک کو اجلاس کے دوران اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے کامیاب دورے اور اب ایس سی او اجلاس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائیگا،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے، پاکستان معاشی سفارتکاری کے ذریعے دیگر ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker