ٹاپ سٹوریپاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد اب افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں بلکہ آبزرور ریاست ہے جس کی رکنیت غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012ء کو ایس سی او کا آبزرور بنا جبکہ ستمبر 2021ء سے اس کی رکنیت غیر فعال ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker