تجارتٹاپ سٹوری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توقعات کے برعکس بڑے اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں ابتدائی تخمینے کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کرکے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے حوالے کردیا۔
ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق 16 اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل 10.25 روپے، پیٹرول کی قیمت میں3.95روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 7.85روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں8.33روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی قیمتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ حکومت کے پاس قمیتیں برقرار رکھنے یا اضافی لیوی عائد کرنے کا اختیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker