بین الاقوامیتازہ ترین

سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ٹرمپ پر حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

نیویارک(سب نیوز )امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے ٹرمپ پر حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔آج سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سکیورٹی ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت ہوئی۔

کمبرلی چیٹل نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں بڑی آپریشنل ناکامی ہے۔کانگریس میں پیشی کے دوران سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔

ٹرمپ پر 13 جولائی کو ہونے والے قاتلانہ حملے میں سکیورٹی کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker