بین الاقوامی

کمبوڈیا چین کو اپنا حقیقی تزویراتی ساتھی سمجھتا ہے، وزیر اعظم کمبو ڈ یا

کمبوڈیا کی نئی حکومت چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو مضبوط بنا تے گی، ہن سین
بیجنگ ()
کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے نوم پنہ میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ ہن سین نے چین کمبوڈیا تعلقات کو اہمیت دینے پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا میں عام انتخابات کے فوراً بعد مبارکباد کا پیغام دیا اور ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کو کمبوڈیا کا دورہ کرنے کے لیے بھی بھیجا جس سے کمبوڈیا کے لیے چین کی مضبوط حمایت اور دوستی کا بھرپور اظہار ہوتا ہے ۔ ہن سین نے کہا کہ کمبوڈیا چین کو اپنا حقیقی تزویراتی ساتھی سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اور دوستی کومزید مضبوط کرنے کا غیر متزلزل عزم رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمبوڈیا کی نئی حکومت چین کے ساتھ باہمی سٹریٹجک اعتماد کو مضبوط بنا تے ہوئے روایتی دوستی کو آگے بڑھائے گی۔

وانگ ای نے چینی رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں پر مشتمل بین الاقوامی مبصر گروپ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ انتخابات منصفانہ اور شفاف تھے اور قوانین اور ضوابط کے ساتھ۔ وزیر اعظم ہن سین کی قیادت میں کمبوڈیا جنگ سے امن کی طرف، ہنگامہ خیزی سے استحکام کی طرف اور غربت سے خوشحالی کی طرف گامزن ہے جس کا اظہار اس کی کامیابیاں اور ترقی ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چند بیرونی قوتوں کی مختلف سازشیں عوام کی پسند کے مقابلے میں کمزور نظر آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ چین کمبوڈیا کے مستقبل پر بھروسہ رکھتا ہے اور چین کو کمبوڈیا سے اپنے تعلقات پر مکمل اعتماد ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker