بین الاقوامیٹاپ سٹوری

اسرائیلی فوج کی رفاہ میں بمباری، ایک خاندان کے 9 افراد شہید

غزہ(آئی پی ایس)اسرائیلی فوج نےایک بار پھر غزہ پر قیامت ڈھا دی،رفاہ میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی خواتین اوربچوں سےجنگ جاری ہے،رفاہ خان یونس اور غزہ سٹی پروحشیانہ بمباری سے متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایاگیا،مغربی کنارے میں دو دن سے جاری آپریشن میں پانچ فلسطینی نوجوانوں کو شہیدکیا گیا،رفاہ میں ایک ہی خاندان کے نو افراد نے جام شہادت نوش کیا، 6 خواتین اور دو بچے شہدا میں شامل ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں آپریشن دوسرے روز میں داخل ہو گیا،نور شمس کیمپ میں قابض فوج اورفلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں،صہیونی فورسز نے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا، اور بلڈوزر چلا کرسڑکیں اکھاڑ دیں۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نےلبنان میں بھی حزب اللہ کےٹھکانوں پربمباری کی، جواب میں شمالی اسرائیلی علاقوں پر لبنان سے راکٹ برسائے گئے۔جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker