جدہ(آئی پی ایس)سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین خالد نواز چیمہ نے سید محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت ہونگے

 

سعودی عرب کے صحافیوں نے سید محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر جہاں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وہیں توقع ظاہر کی ہے کہ سید محسن نقوی صحافت اور سیاسی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ صوبے کے امور کو بہترین صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے انجام دیں گے اور بطور نگران وزیراعلیٰ آئندہ صوبائی انتخابات کو صاف اور شفاف طریقے سے کروانے میں کردار ادا کریں گے