بین الاقوامی

گلوبل ایشیا کے چیئرمین عمران خٹک کے اعزاز میں پاکستانی سینئر صحافیوں کااستقبالیہ

جدہ (آئی پی ایس) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے مقامی ہوٹل میں گلوبل ایشیا کے چیئرمین عمران خٹک کے اعزاز میں پاکستانی سینئر صحافیوں کااستقبالیہ جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی گلوبل ایشیا کے چیئرمین عمران خٹک نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیے اور صحافیوں کی غیر جانبدار اور مثبت صحافت پاک سعودی تعلقات میں قربت لانے کے کردار کی تعریف کی یکم ستمبر اور دو ستمبر کو پاکستانی بلڈرز کی ایک بڑی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے پندرہ بڑے کنسٹرکشن کے ادارے جو دو سو سے زائد عمارتی پراجیکٹ بنارہے ہیں۔ یہ بات گلوبل ایشیاءglobo aisa exhibition میں پایپکس PIPEX کے چیئرمین عمران خٹک نے جدہ میں اخباری نمایندوں سے بات کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان کے بڑے بلڈرز جدہ آرہے ہیں جو جدہ میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کرینگے اور انہیں رعائتی نرخوں پر اپنے پراجیکٹ میں شامل ہونے کی دعوت دینگے۔ عمران خٹک نے بتایا کہ ان پراجیکٹس کے مالکان جو لاہور، اسلام آباد، کراچی، گوادر، ملتان، اٹک،میں ہیں اس شاندار نمائش میں شرکت کیلئے آرہے ہیں pipex کی اس نمائش میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے، نمائش ک افتتاح یکم ستمبر بروز جمعہ صبح دس بجے ہوگا۔ دوروزہ نمائش میں ہندوستان، پاکستان کا کرکٹ میچ بھی بڑی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا نیز بچوں کیلئے تفریح اور تحائف کا اہتمام کیاگیا ہے۔انہوں نے پاکستانی صحافیوں کو اپنی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker