بین الاقوامی

پلوامہ حملہ:کانگریس رہنما نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا

نئی دہلی(آئی پی ایس)راجستھان کے شہر جے پور میں مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں،راجستھان میں کانگریس رہنما سْکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا،

سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ اب تک منظرِ عام پر کیوں نہ آئی؟ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا،دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا،کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ حملہ14فروری2019کو لیتھی پورہ میں پیش آیا،

اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی،مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا،مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لایا،

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی دیش بیچ رہا ہے۔مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں، سْکھ جندر سنگھ رندھاوا کی ہنڈِن برگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھا دیئے،دوسری جانب کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے،مودی سرکار نے کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہہ دے دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker