بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان مکمل ، سری لنکا پہنچ گئے

تہران (آئی پی ایس) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے ، 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (پیر) 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker