بین الاقوامیتازہ ترین

حماس قطر میں اپنا دفتر بندکرنے پر غورکر رہی ہے: امریکی اخبار کا دعوی

دوحہ (سب نیوز )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہیکہ حماس نے قطر چھوڑنے پر غور مذاکرات میں شدید دبا ئوکے بعدکیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے قیام کے لیے عمان سمیت خطے کے 2 ممالک سے رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے ترک صدر اردوان سے ملاقات کی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں کی ملاقات استنبول کے صدارتی دفتر کے بند کمرے میں ہوئی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ملاقات میں فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، ترکیے نے اسرائیل کے خلاف تجارتی سمیت متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک دن فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیے فلسطینی عوام کو انسانی امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، غزہ پٹی کے لیے اب تک 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیج چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker