اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبوں کا اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر سائیکلنگ ٹریکس کے کام کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر آ ئی ایٹ میں کچنار پارک کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریک کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔مزید برآں لیڈیز پارک میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے سیکٹر آ ئی ایٹ ٹو اور ایچ ایٹ ٹو کے درمیان گرین بیلٹ سے منسلک بالمقابل ایدھی ہومز سے خالی جگہ پر خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی پارک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے جس میں پارک کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے تاکہ آ نے والی فیملیز صحت مندانہ ماحول میں انجوائے کرسکیںعلاوہ ازیں نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے علاقے ملپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی زمین پر کورنگ کرکٹ گرائونڈ کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جسکا افتتاح عنقریب کردیا جائے گا۔