بین الاقوامیتازہ ترین

بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، آرمی چیف گرفتار

بولویا(آئی پی ایس )جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فوج نے بغاوت کی کوشش کرتے ہوئے صدارتی محل اور اہم مقامات پر قبضہ کرلیا، تاہم صدر لوئس آرسے کی اپیل پر بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کی قیادت میں فوج نے صدارتی محل سمیت دارالحکومت لاپاز کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا، بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے فوجیوں نے موریلو اسکوائر پر پوزیشن سنبھالتے ہوئے صدارتی محل کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔

، صدر لوئس آرسے کی جانب سے ایک بیان میں فوجی افسران کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر تمام فورسز کو واپس بلائیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کی خاطر فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker