بین الاقوامی

چین ،عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح

بیجنگ(آئی پی ایس)عالمی تہذیبوں سے متعلق دسواں نی شان فورم کا آغاز چین کے صوبہ شانڈونگ کے چھو فو شہر میں ہوا ۔
اس سال کے فورم کا موضوع "روایتی ثقافت اور جدید تہذیب” ہے، جس کا مقصد ” گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنا، تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینا، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا” ہے۔ فورم میں 20 سے زیادہ سرگرمیاں ہیں جن میں کلیدی تقاریر ، اعلی درجے کے انٹرویوز ، اور متوازی فورمز شامل ہیں ۔
نی شان فورم برائے عالمی تہذیب دنیا کے مختلف ممالک، قومیتوں اور ثقافتوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھ کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے، اندرون اور بیرون ملک مشترکہ تشویش کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اور خیالات کے تبادلوں کے ذریعے مسائل کے حل کی حکمت عملی تلاش کرتا ہے۔
اس سال کے فورم میں چھ ذیلی موضوعات شامل ہیں ، جن میں "عالمی چیلنجز کے تحت تہذیبوں کے مابین تبادلہ اور باہمی سیکھ” شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker