بین الاقوامی

چین اور قازقستان کی دوستی کی جڑیں قدیم شاہراہ ریشم میں پیوست ہیں جو ہزاروں سالوں پر محیط ہے ،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ نے آستانہ کے ایوان صدر میں قازقستان کے صدر قسیم جومارت توکائیف کے ساتھ بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور قازقستان کی دوستی کی جڑیں قدیم شاہراہ ریشم میں پیوست ہیں جو ہزاروں سالوں پر محیط ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 32 سالہ تعاون کے نتیجے میں مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

صدر شی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو، چین دونوں ملکوں کی دوستی کو برقرار رکھنے کی اپنی اصل خواہش، ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے ، باہمی بنیادی مفادات کے امور اور اپنے متعلقہ قومی ترقیاتی اہداف کے حصول میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے غیر متزلزل اعتماد پر قائم ہے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ مشترکہ مستقبل کے حامل ایک زیادہ بامعنیٰ اور متحرک چین قازقستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے صدر توکائیف کے ساتھ کام کرنے ، اور خطے اور دنیا کی ترقی اور استحکام میں مزید مثبت توانائی فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker