بین الاقوامی

چین قازق تعلقات کی ترقی ، علاقائی خوشحالی اور استحکام میں مضبوط رفتار پیدا کرے گا،قازقستان میں چینی سفیر

حال ہی میں قازقستان میں چین کے سفیر جانگ شیاؤ نے سی جی ٹی این کے نامہ نگار کو ایک خصوصی انٹرویودیا۔

چینی سفیر نے چینی صدر شی جن پھنگ کے آئندہ دورہ قازقستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2022 کے بعد دو سال سے بھی کم عرصے میں صدر شی جن پھنگ کا قازقستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ یہ واحد ملک بھی بن گیا ہے جس کا صدر شی نے کووڈ کی وبا کے خاتمے کے بعد سے دو بار دورہ کیا ہے۔ یہ سب چین-قازق تعلقات کی اعلیٰ سطحی اور خصوصی نوعیت کی مکمل عکاسی کرتے ہیں۔ قازقستان کے دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت چین قازقستان تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے آستانہ سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور ایس سی او ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی کا دورہ روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، باہمی فائدے مند تعاون میں اعتماد بڑھانے اور ایک بہتر مستقبل کے دروازے کھولنے کا دورہ ہوگا، اور دوستی، امن، تعاون اور جیت جیت کا سفر بھی ہوگا، جو چین قازقستان تعلقات کی ترقی اور علاقائی خوشحالی اور استحکام میں مضبوط رفتار پیدا کرے گا اور موجودہ شورش زدہ دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی داخل کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker