بین الاقوامی

امریکا نام نہاد مذہبی معاملے کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: یکم جولائی کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس کی اور ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے اپنی 2023 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ جاری کی جس میں چین کے مذہبی معاملات کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا گیا ہے۔ کیا آپ کے پاس کوئی تبصرہ ہے؟

ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ امریکی فریق کی نام نہاد “رپورٹ” بنیادی حقائق کو نظر انداز کرتی ہے، جھوٹ اور غلط معلومات سے بھری ہوئی ہے، نظریاتی تعصب پر مبنی ہے، اور جان بوجھ کر چین کی مذہبی پالیسیوں کو بدنام کرتی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چینی حکومت قانون کے مطابق شہریوں کی مذہبی عقیدے کی آزادی کا تحفظ کرتی ہے اور چین میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو قانون کے مطابق مذہبی عقیدے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ حقائق سب کے لئے واضح ہیں اور کوئی تحریف یا بدنامی کی اجازت نہیں ہے. ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقائق کا احترام کرے، اپنی غلطیوں کو درست کرے اور نام نہاد مذہبی مسئلے کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا بند کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker