بین الاقوامی

چین کی سب سے بڑی مائع قدرتی گیس ریزرو بیس کی تعمیرمکمل

جیانگ سو: چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر یئن چھنگ میں CNOOC کی جانب سے یئن چھنگ “گرین انرجی پورٹ” منصوبے کی تعمیرمکمل ہوئی۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا 270,000 کیوبک میٹر LNG اسٹوریج ٹینک گروپ ہے جسے چین نے آزادانہ طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چین کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس کے ذخائر کی تکمیل کی علامت ہے۔منصوبے کے ڈیزائن اور تعمیراتی عمل کے دوران، چین میں پہلی بار بہت سی تکنیکی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ چین بھی دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جو انتہائی بڑے مائع قدرتی گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کے ڈیزائن اور تعمیر کا کام انجام دے سکتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق، CNOOC یئن چھنگ کا “گرین انرجی پورٹ” LNG اسٹوریج ٹینک گروپ ریموٹ ریئل ٹائم مانیٹرنگ، حفاظتی خطرات کے ابتدائی انتباہ، اور حفاظتی خطرات سے بچنے کے لیے ایک ذہین تشخیصی نظام اپناتا ہے۔ چین میں پہلی بار یہ ٹیکنالوجی ایل این جی اسٹوریج ٹینک کی تعمیر کے میدان میں استعمال کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker