بین الاقوامی

مادر وطن میں واپسی کی 27 ویں سالگرہ منانے کے لئے ہانگ کانگ میں پرچم کشائی کی تقریب اور استقبالیہ کا انعقاد

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

یکم جولائی کی صبح ،چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 27 ویں سالگرہ منانے کے لئے پرچم کشائی کی تقریب اور استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سمیت دیگر سرکاری حکام، ہانگ کانگ میں چین کی مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران اور ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذکورہ سرگرمیوں میں شرکت کی۔

صبح 8 بجے ہانگ کانگ کے گولڈن بوہینیا اسکوائر پر چین کا قومی پرچم اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر موجود تمام مہمانوں نے قومی پرچم اور علاقائی پرچم کے سامنے کھڑے ہو کر قومی ترانہ گایا۔پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ، ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ہانگ کانگ میں متعدد اسکولوں اور کمیونٹی تنظیموں نے بھی یکم جولائی کو پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں نے ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 27 ویں سالگرہ منانے کے لیے کئی مقامات پر مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد کیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker