بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے پروگراموں کی تاجکستان میں اسکریننگ کا آغاز

بیجنگ :
چائنا میڈیا گروپ ، تاجکستان کی کھووال سرکاری نیوز ایجنسی اور شینامو ٹی وی کے اشتراک سے چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے پروگراموں کی تاجکستان میں اسکریننگ کی سرگرمی دوشنبے میں منعقد ہوئی ۔

“شی جن پھنگ سے ملاقات” سمیت سی ایم جی کے ایک درجن سے زائد اعلی معیار کے پروگرام تاجکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں نشر کیے جا رہے ہیں۔چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، تاجکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی “کھووال” کے روسی ایڈیٹر ان چیف باڈنکووا اور تاجکستان میں چین کے سفیر جی شو مینگ نے اس موقع پر ورچول تقاریر کیں۔


شن ہائی شیونگ نے کہا کہ موجودہ اسکریننگ چین اور تاجکستان کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے نتائج کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کا عمل ہے۔

چائنا میڈیا گروپ تاجکستان میں اپنے میڈیا ہم منصبوں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر چین-تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے پروگرام تاجکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی “کھووال” ، شینامو ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر 6 جولائی تک نشر کیے جا رہے ہیں۔ تاجکستان میں متعدد مقامی میڈیا نے اسکریننگ کی سرگرمی کی کوریج کی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker