بین الاقوامی

جزیرہ نما کوریا میں صورتحال بدستور کشیدہ ،امریکہ کواس پر گہرائی سے واضح سبق سیکھنا چاہئے،چینی نمائندہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے جوہری معاملے پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے امریکی نمائندے کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے معاملے پر چین کے موقف اور کردار کے خلاف بار بار حملوں اور الزامات کا جواب دیتے ہوئے اجلاس میں تین بار خطاب کیا۔
گینگ شوانگ نے زور دے کر کہا کہ جزیرہ نما میں موجودہ صورتحال بدستور کشیدہ ہے، یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی؟ امریکہ کو اس بات پر واضح سبق سیکھنا چاہیے کہ اس نے کیا کیا ہے، اور ہمیشہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے اور الزام تراشی کرنے کی عادت کو ترک کرنا چاہیے۔
گینگ شوانگ نے نشاندہی کی کہ چین نے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر ہمیشہ دانشمندانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر چین کا کردار اور کوششیں بین الاقوامی برادری کے سامنے واضح ہیں۔ چین جزیرہ نما کوریا کے معاملے پر آزادانہ طور پر اپنی پالیسی اور موقف کا فیصلہ کرتا ہے اور اسے امریکی فریق کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ کیسے کرنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker