بین الاقوامی

چین کی درآمدات اور برآمدات میں مسلسل اضافے کا رجحان

بیجنگ:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی ترجمان چاؤ پھینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مئی 2024 میں چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے قومی نظام کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ آف اوریجن جیسے مختلف سرٹیفکیٹس کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کی درآمدات اور برآمدات میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2024 میں، چین کےنیشنل ٹریڈ پروموشن سسٹم نے سرٹیفیکیٹ آف اوریجن، اے ٹی اے کارنیٹس اور کمرشل سرٹیفکیٹ سمیت کل 568،300 مختلف سرٹیفیکیٹس جاری کیے، جو سال بہ سال 13.64 فیصد کا اضافہ ہے۔ان میں سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی مالیت 523 ملین امریکی ڈالر تھی ، جو سال بہ سال 3.04 فیصد کا اضافہ ہے۔ سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی تعداد 18,677 رہی جو سال بہ سال 24.43 فیصد اضافہ ہے۔ برآمد ی ممالک میں جاپان، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور ویتنام سمیت آر سی ای پی کے 12 رکن ممالک شامل ہیں۔چاؤ پھینگ نے کہا کہ آر سی ای پی کے مکمل نفاذ کی پہلی سالگرہ کے ساتھ پالیسی ڈیویڈنڈ مسلسل سامنے آ رہے ہیں ، اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی تجارتی اداروں نے ٹیرف میں کمی ، کسٹم کلیئرنس کو آسان بنانے ، اور تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولیات جیسے فائدہ مند اقدامات سے استفادہ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker