بین الاقوامی

چین،ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد مشترکہ مشقیں

بیجنگ:23 مئی کی صبح 7 بج کر 45منٹ پر چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان، جزیرہ تائیوان کے شمال، جنوب، مشرق اور جزائر جنمین، ماتسو ، ووچھیو اور دو نگ اینگ کے آس پاس مشترکہ مشق ، ” یونائیٹڈ سورڈز -2024 اے ” کا آغاز کیا ۔


چینی میڈیا کے مطابق ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نیول کرنل لی شی نے کہا کہ یہ مشق تھیٹر فورسز کی حقیقی مشترکہ جنگی صلاحیتوں کی جانچ کرے گی۔ یہ "تائیوان کی علیحدگی” کے لیے متحرک علیحدگی پسند قوتوں کے لیے "علیحدگی” پر اکسانے کی ایک سخت سزا اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور اشتعال انگیزی کے خلاف ایک سنگین تنبیہ بھی ہے۔

چین امریکا کے لیے نہیں بلکہ امریکی بالادستی کے لیے خطرہ ہے: پروفیسر جیفری ساکس
عالمی شہرت یافتہ ماہرِ معاشیات ، پروفیسر جیفری ساکس نے یو ٹیوب پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں کہا کہ چین ، امریکا کے لیے نہیں بلکہ امریکی بالا دستی کے لیے خطرہ ہے انہوں نے چین کی ترقی کو اعصاب پر سوار کرنے کے امریکی رد عمل پر بھی تنقید کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker