بین الاقوامی

چین ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید350 ملین یوآن کے ریلیف فنڈز مختص

چین ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید350 ملین یوآن کے ریلیف فنڈز مختص

متاثرہ علاقوں کے لیے پہلے بھی 170 ملین یوآن مختص
بیجنگ ()
چین میں بیجنگ،تھیان جن ،صوبہ حہ بے اور شمال مشرقی چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتِ حال سے نمٹنے کےلیےچین کی وزارت خزانہ اوروزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے ان علاقوں کے ساتھ ساتھ صوبہ جی لین اور صوبہ حے لونگ جیانگ میں سیلاب کی روک تھام اور مدد فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر فوری طور پر 350 ملین یوآن کے قدرتی آفات کے امدادی فنڈز مختص کیےہیں ۔
متاثرہ علاقوں کے لیے پہلے بھی 170 ملین یوآن مختص کیے جا چکے ہیں۔ اب تک چین کی مرکزی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 520 ملین یوآن مختص کیے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker