بین الاقوامی

آج دنیا میں ترقی پذیر ممالک کی طاقت مسلسل بڑھ رہی ہے، چین

آج دنیا میں ترقی پذیر ممالک کی طاقت مسلسل بڑھ رہی ہے، چین

ڈی کپلنگ کے باعث ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے ، چینی عہد یدار
ہوانا ()
چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے سکریٹری لی شی نے ہوانا میں "گروپ آف 77 اور چین” سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اپنی تقریر میں لی شی نے کہا کہ آج دنیا میں ترقی پذیر ممالک کی طاقت مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن ایک ملک یکطرفہ پابندیوں اور ڈی کپلنگ میں مصروف ہے، جس سے ترقی پذیر ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے، اور تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کا رکن ہے.
لی شی نے کہا کہ چاہے چین کتنی ترقی کر لے ، وہ ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے اس بڑے خاندان کا رکن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین گروپ آف 77 کے ارکان کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹیو جیسے مشترکہ عوامی اقدامات میں اپنے کردار کو پوری طرح بروے کار لاتے ہوئے گلوبل سائو تھ کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور مشترکہ ترقی کے ایک نئے دور کی تخلیق میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker