بین الاقوامی

"بحری جہازوں کی عدالتی فروخت سے متعلق بیجنگ کنونشن” پر دستخط

 

دستخط کی تقریب میں 34 ممالک اور خطوں کے وفود کی شرکت

اقوام متحدہ ()

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی کنونشن "بحری جہازوں کی عدالتی فروخت سے متعلق بیجنگ کنونشن” پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا. ق یہ سمندری تجارت سے متعلق پہلا بین الاقوامی کنونشن ہے جو چین کی تجویز سے طے کیا گیا اور بحری تجارت پر اقوام متحدہ کا پہلا کنونشن بھی ہے جس کا نام چینی شہر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ دستخط کی تقریب میں 34 ممالک اور خطوں کے وفود نے شرکت کی۔
بحری جہازوں کی عدالتی فروخت سے متعلق بیجنگ کنونشن کی دسمبر 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظوری دی۔ کنونشن کا مقصد بحری جہازوں کی عدالتی فروخت کو سرحد پار تسلیم کرنے کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ ایک طویل عرصے تک، ایک ملک میں عدالتی فروخت میں حاصل کردہ جہاز کی ملکیت کو دوسرے ممالک کے تسلیم نہ کرنے کا امکان تھا۔ بحری جہازوں کی عدالتی فروخت سے متعلق بیجنگ کنونشن نے بحری جہازوں کی عدالتی فروخت کے لیے سرحد پار تسلیم کا نظام قائم کر کے اس شعبے میں بین الاقوامی قوانین کے خلا کو پر کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker