بین الاقوامی

چینی صدر کی جا نب سے سیلاب زدہ علا قوں کا دورہ

چینی صدر کی جا نب سے سیلاب زدہ علا قوں کا دورہ

 

بیجنگ ()
کمیو نسٹ پارٹی آف چا ئنہ سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سیلاب سے متاثرہ علاقے شانگ چی کا دورہ کیا ۔شی جن پھنگ مقامی دیہی باشندوں کے گھر تشریف لے گئے اور اُن سے سیلابی آفت اور نظام زندگی سے متعلق دریافت کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشکلات پر قابو پالیا جائے گا، معمول کی پیداوار اور نظام زندگی کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا، اور آنے والے دن زیادہ خوشحال ہوں گے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ آفت زدہ علاقوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔ملک میں، جب بھی عوام کو مشکلات درپیش آتی ہیں، تب ہمارے سوشلزم کی خوبیاں کھل کر سامنے آتی ہیں۔یعنیٰ جب ایک فریق مشکل میں ہوتا ہے تو تمام فریق اس کی حمایت کرتے ہیں، اور ریاست اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آفات سے بچاؤ اور تعمیر نو کا کام احسن انداز سے آگے بڑھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker