بین الاقوامی

چین امریکہ تعلقات کی امیدیں عوام میں ہیں، چینی صدر

امید ہے نو جوان چین امریکہ تعلقات کی مسلسل ترقی میں تحریک پیدا کریں گے، شی جن پھنگ
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست واشنگٹن میں قائم "یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن”کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے "یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن” اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سےورلڈ یونورسٹی سمر گیمز اور ایشین گیمز کی میزبانی پر چین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ تعلقات کی امیدیں عوام میں ہے، بنیاد یں عوام میں ہے اور مستقبل نوجوانوں میں ہے۔ امید ہے کہ چین اور امریکہ کے مزید نوجوان ایک دوسرے کو جانیں گے اور ایک دوسرے سے مل کر چلیں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے سفیروں کی نئی نسل بنیں گے اور چین امریکہ تعلقات کی مسلسل ترقی میں تحریک پیدا کریں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ "یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن” اور تمام دوست چینی اور امریکی نوجوانوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker