بین الاقوامی

سرحد پار تجارت میں سہولت کاری کے حوالے سے چین کے خصوصی اقدام کے مرحلہ وار نتائج برآمد

بیجنگ ()
رواں سال اپریل سے چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے سرحد پار تجارتی سہولت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کارروائی کی ہے، فرسٹ کلاس بزنس ماحول پیدا کیا ہے اور واضح نتائج حاصل کیے ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اطلاع کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور دیگر پانچ وزارتوں اور کمیشنز کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر پانچ پہلوؤں میں 19 اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کیا۔ سمارٹ بندرگاہوں کی ڈیجیٹل تبدیلی گہری ہوتی جارہی ہے ، اور بین الاقوامی تجارت کی ون ونڈو محکموں کے مابین معلومات کے تبادلے اور کاروباری روابط کو یکجا کر چکی ہے۔ اس سال کے آغاز سے ہی تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں نے پورٹ چارجز کی فہرست کو عام کرنے کے نظام کو فروغ دیا ہے اور اسے متحرک طور پر اپ ڈیٹ کیا ہے ، اور فہرست سے باہر کوئی فیس نہیں لی جا رہی ہے۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک ننگبو، شنگھائی، شینزین اور دیگر ساحلی بندرگاہوں نے بین الاقوامی کارگو جہازوں کے لئے نیوی گیشن کی پائلٹ لاگت میں تقریباً 150 ملین یوآن کی کمی کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker