بین الاقوامی

چین: جولائی کے روران لاجسٹک انڈسٹری انڈیکس 50.9 فیصد رہا

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نےجولائی کے مہینے میں چائنا لاجسٹکس انڈسٹری انڈیکس جاری کیاجس کے مطابق جولائی میں لاجسٹک انڈسٹری انڈیکس توسیع کی حد برقرار رکھتے ہوئے ۵۰ اعشاریہ ۹ فیصد رہا ۔یہ لاجسٹکس کی موجودہ طلب کےمجموعی استحکام اور عمدہ لاجسٹک آپریشنز کو ظاہر کرتا ہے ۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ذیلی اشاریوں میں مجموعی کاروباری انڈیکس، نیوآرڈرز انڈیکس، انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، کیپٹل ٹرن اوور انڈیکس، سازوسامان کے استعمال کا انڈیکس، فکسڈ اثاثہ جات کی تکمیل کا انڈیکس، ملازمین کا انڈیکس اور کاروباری سرگرمیوں کی توقعات کا انڈیکس سب توسیع کی حد میں رہے۔
صنعتوں کے لحاظ سےریلوے ،فضائی نقل و حمل، گودام اور لاجسٹکس نیز پوسٹل ایکسپریس سمیت دیگر کاروباروں کا کل کاروباری حجم کا انڈیکس سب توسیع کی حد میں رہے ، جن میں سے روڈ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کا کل کاروباری انڈیکس ۵۳ اعشاریہ ۹ فی صد رہا جو رواں سال مئی سےبڑھ رہا ہے۔ فضائی نقل و حمل کی صنعت کا مجموعی کاروباری حجم کا انڈیکس ۵۳ اعشاریہ ۲ فیصد تھا، جو جون کے مقابلے میں ایک اعشاریہ ۲ فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ای کامرس ایکسپریس ڈلیوری انڈسٹری کی ترقی کی وجہ سے ، جولائی میں پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری کا کل بزنس انڈیکس ۶۶ اعشاریہ ۵فیصد رہا جو اعلی خوشحالی کے معیار پر تھا۔
مارکیٹ کی طلب کے لحاظ سے ، جولائی میں لاجسٹکس انڈسٹری کا نیا آرڈر انڈیکس ۵۰ اعشاریہ ۶ فیصد تھا ، جو جون کے مقابلے میں اعشاریہ ۲فیصد پوائنٹس زیادہ تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker