بین الاقوامی

چائنا مینڈ اسپیس پراجیکٹ کے لیے خلابازوں کے امیدواروں میں پہلی بار ہانگ کانگ اور مکاؤ کی شمولیت


چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس پروجیکٹ کے لیے خلابازوں کے امیدواروں کی چوتھی کھیپ کا انتخاب کچھ دن قبل مکمل ہوا، جن میں 8 خلائی پائیلٹ اور 2 پے لوڈ ماہرین سمیت کل دس امیدوار منتخب کیے گئے۔ دو پے لوڈ ماہرین کا انتخاب ہانگ کانگ اور مکاؤ سے کیا گیا۔

انھیں بعد ازاں ٹریننگ کے لیے چائنا اسپیس ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر بھیجا جائے گا۔
چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے خلابازوں کے امیدواروں کی چوتھی کھیپ کا انتخاب 2022 کی دوسری ششماہی میں مکمل طور پر شروع کر دیا گیا تھا۔

یہ پہلی بار ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے پے لوڈ ماہرین کا انتخاب کیا گیا ہے اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے تمام شعبہ ہائے زندگی نے اس کا شاندار خیر مقدم کیا ہے۔انسان بردار خلائی پروگرام میں بین الاقوامی تعاون کی ترقی کے ساتھ، غیر ملکی خلاباز بھی انتخاب اور تربیت میں حصہ لیں گے اور چینی خلائی اسٹیشن کے مشن کو انجام دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker