بین الاقوامی

امریکہ کیوبا کو “دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست سے خارج کرے ، غیر وابستہ تحریک اور “جی 77 اور چین” کا مطالبہ

غیر وابستہ تحریک اور “جی 77 اور چین” نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ فوری طور پر کیوبا کو “دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست سے نکالے اور کیوبا کے عوام کے خلاف یکطرفہ جبری اقدامات منسوخ کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیوبا کو “دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست میں شامل کرنا غیر منصفانہ اور بے بنیاد ہے اور یہ کیوبا کے خلاف اضافی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ ہے، اور اس کے نتیجے میں کیوبا کے عوام کے خلاف اقتصادی، تجارتی اور مالی پابندیاں غیر معمولی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

بیان میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کیوبا پر 60 سال سے زائد عرصے سے عائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو ختم کرے جو کیوبا کی جامع ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بیان میں ترقی پذیر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں سمیت غیر علاقائی مضمرات کے حامل جبری اقدامات کے نفاذ کی سخت مخالفت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker