بین الاقوامی

چین کی پہلی ماحول دوست زیرو کاربن صحرائی ہائی وے ، سبز توانائی 5 ملین کلو واٹ آور سے متجاوز


بیجنگ:پیٹرو چائنا کے مطابق 10 جون تک چین کے سب سے طویل فوٹو وولٹک آبپاشی اور ڈیزرٹ کنٹرول پروجیکٹ – تاریم آئل فیلڈ ڈیزرٹ ہائی وے "زیرو کاربن” ماڈل پروجیکٹ نے ریت کے کنٹرول اور ماحولیاتی تحفظ کے دوہرے مقاصد کی تکمیل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ملین کلو واٹ آور سے زیادہ سبز توانائی پیدا کی ہے۔

تکلمکان ریگتسان سے گزرنے والی 522 کلومیٹر طویل صحرائی شاہراہ پر دونوں اطراف 86 نئے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی طور پر نصب شدہ صلاحیت 3،540 کلو واٹ اور سالانہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 3.62 ملین کلوواٹ آور ہے ۔یہ توانائی آبپاشی کے لئے پانی پمپ کرنے کے ڈیزل انجنز کا متبادل فراہم کر رہی ہے۔ تاریم زیرو کاربن ڈیزرٹ ہائی وے پر کام کرنے والی فوٹو وولٹک تنصیبات روزانہ تقریباً 11،000 کلو واٹ آور بجلی پیدا کرتی ہیں، شاہراہ کے ساتھ تمام 109 پانی کے کنویں پمپنگ اور آبپاشی کے لئے صاف بجلی استعمال کرتے ہیں ، اور 7 گھنٹے کے لئے فوٹو وولٹک بجلی کی پیداوار اور توانائی ذخیرہ کرنے کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ تکنیکی اندازوں کے مطابق اس منصوبے سے ڈیزل کی کھپت میں تقریباً ایک ہزار ٹن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ تقریباً 3 ہزار 410 ٹن کمی آئے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker