بین الاقوامی

چین کی معیشت حوصلہ افزاء ہے ، سمر ڈیووس فورم کے شرکاء

ڈالیان:15 واں سمر ڈیووس فورم گزشتہ روز چین کے شہر دالیان شہر میں شروع ہوا۔
سمر ڈیووس فورم دنیا کے لئے چین کو سمجھنے کا ایک اہم دریچہ ہے ، اور دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے لیے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔چین سے جڑے متعدد ذیلی فورمز میں ، اکثر ممالک کے مہمانوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ چینی معیشت کی بحالی کی رفتار مضبوط ہے۔


“چین اور دنیا” کا موضوع موجودہ فورم کی توجہ کا مرکز ہے۔ شرکاء نے کہا کہ چینی معیشت کی وسیع صلاحیت اور مستحکم اور صحت مند ترقی نے انہیں چین میں اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی طرف راغب کیا ہے ۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ڈیووس فورم بین الاقوامی برادری کو چین کی اقتصادی ترقی کی کامیابیوں اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو سمجھنے کے لیے ایک دریچہ کا کام کر رہاہے۔

بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چائنا کونسل کے صدر رین ہونگ بین نے خیال ظاہر کیا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ باہمی فائد ے اور جیت جیت پر مبنی کھلے پن کی حکمت عملی پر عمل کیا ہے، اعلیٰ سطحی کھلے پن اور اعلیٰ معیار کی ترقی پر عمل کیا ہے، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے خود کو ترقی دینے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker