بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی اپیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک صدارتی بیان منظور کیا، جس میں عالمی برادری سے مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی اپیل کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جنیوا کنونشنز پر دستخط کی 75 ویں سالگرہ، اور سلامتی کونسل کی جانب سے “مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ” کو ایک موضوع کے طور پر زیر غور لانے کی 25 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سلامتی کونسل نے مسلح تنازعات میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا، اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ پانچ سال قبل سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کی گئی مسلح تنازعات میں لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد 2474 کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں اور مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کو مضبوط بنائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker