بین الاقوامی

چین کے معذرو افراد کی فیڈریشن کی آٹھویں قومی کانگریس کا آغاز

چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی اجلاس میں شر کت

بیجنگ ()
چین کے معذور افراد کی فیڈریشن کی آٹھویں قومی کانگریس کا آغاز بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں ہواگیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ملک کے دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔ ملک بھر سے 600 سے زائد مندوبین نے تقریباً 85 ملین معذور افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس میں شرکت کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شیوئی شیانگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے "چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں معذور افراد کو مشترکہ طور پر مزید خوشگوار اور بہتر زندگی کی فراہمی” کے عنوان سے تقریر کی اور ملک بھر میں معذور افراد، ان کے رشتہ داروں اور دوستوں اور معذور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا جو معذور افراد کی دیکھ بھال میں اپنا وقت اور توانائی صرف کرتے ہیں

اس موقع پر چین کے معذور افراد کی فیڈریشن کی چیئرپرسن چیانگ ہائی ڈی نے فیڈریشن کے ساتویں پریزیڈیم کی جانب سے گانگریس کو ورک رپورٹ پیش کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker