بین الاقوامی

چین اب بھی سیلابی صورتِ حال کے ایک اہم دور سے گزر رہا ہے، سی پی سی

عوام کو مناسب طریقے سے دوبارہ آباد کیا جائے،اجلاس
بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سیلاب سے بچاو اور تباہی کے بعد تعمیر نو کے کاموں کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیز، حکومتوں، متعلقہ محکموں اور عوام نے مل کر سیلاب و قدرتی آفات سے بچاؤ اور اپنے گھروں کی حفاظت کے لئے ایک مضبوط دفاعی لائن تشکیل دی ہے نیز سیلاب کی روک تھام اور آفات سے بچاؤ کی جدوجہد میں مرحلہ وار بڑے نتائج حاصل کیے ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین اب بھی سیلابی صورتِ حال کے ایک اہم دور سے گزر رہا ہے اور یہ ضروری ہے کہ سیلاب کی روک تھام اور سیلاب سے بچاؤ کا کام جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی کہ پیشگی موسمیاتی وارننگ اور آفات کی پیش گوئی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا اور ہنگامی ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ عوام کو مناسب طریقے سے دوبارہ آباد کیا جائے، اس قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کے بنیادی ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، صفائی ستھرائی اور وبائی امراض کی روک تھام کا بندوبست کیا جائے، رسد اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور آفت زدہ علاقوں میں معمول کی پیداوار اور معمول کی زندگی کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔ اجلاس میں تعمیر نو کے کام کو تیزکرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker