بین الاقوامی

چودہویں چین امریکہ اعلی سطحی سیاحتی ڈائیلاگ کا انعقاد

چودہویں چین امریکہ اعلی سطحی سیاحتی ڈائیلاگ 22 جون کو چین کے صوبہ شائن شی کے شی آن شہر میں منعقد ہوا جس کا موضوع تھا "سیاحت کے ذریعے چین اور امریکہ کے ثقافتی تبادلے کو بڑھانا” ۔اس ڈائیلاگ کا مقصد گفتگو کو بہتر بنانا، تعاون کو وسیع کرنا، اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے میں تعاون کرنا تھا ۔ دونوں ممالک کے حکومتی و علاقائی اداروں اور کمپنیوں کے نمائندوں سمیت تقریباً 400 افراد نے اس ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔ شرکاء نے دونوں مما لک کے عوام کے درمیان سیاحتی تعاون کو مزید بڑھانے پر خیالات کا اظہار کیا ۔
تقریب میں دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں شی آن اور لاس اینجلس، شنگھائی اور نیو یارک، شینزین اور سان فرانسسکو نے چین امریکہ سیاحتی شراکت دار شہر بننے کا اعلان ہوا ۔
موجودہ چین امریکہ سیاحتی ڈائیلاگ کا انعقاد، دونوں ملکوں کے صدور کی سان فرانسسکو ملاقات کے اہم اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker