بین الاقوامی

سنکیا نگ میں انتہا پسندی کے خاتمے کی پالیسیوں نے عمدہ نتائج حاصل کیے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے چین کی قابل ذکر کامیابیوں کی تعریف کی ہے، چینی وزارت خا رجہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کے دورہ سنکیانگ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 16 سے 21 اگست تک چین کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے چین اور سنکیانگ کا دورہ کیا۔ وفد میں 23 ممالک کے نمائندے اور اسلامی تعاون تنظِم کے دو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شامل تھے ۔
ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ وفد کے ارکان نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کی قابل ذکر کامیابیوں کی تعریف کی اور سنکیانگ کی کثیر قومیتی ثقافت کے تحفظ کے لئے چینی حکومت کی بھر پور کوششوں کو سراہا۔ وفد کے نمائندوں نے کہا کہ سنکیانگ کی حکمرانی کے دوران چینی حکومت کی عوام پر مرکوز کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے اور انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی پالیسیوں نے عمدہ نتائج حاصل کیے ہیں، جس سے سنکیانگ کے لوگوں کو امن اور خوشی ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنکیانگ کے اس دورے کے دوران انہوں نےجو کچھ دیکھا اور سنا وہ سب مغربی ممالک کی بیان کردہ صورتحال سے بالکل مختلف ہے اور سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کئے جانے والے تبصرے محض الزامات ہیں اور سفید کو سیاہ بنانے کی کوشش ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker