اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں،عثمان ڈار

اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار کی صدر نیشنل بینک سے ملاقات ہوئی جس میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نیشنل بینک حکام نے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر کو بریفنگ دی۔

اسکے علاوہ عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام میں نیشنل بینک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 3 بلین کی رقم تقسیم کی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نیشنل بینک کی جانب سے دس ہزار کے قریب نئے روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے، نیشنل بینک کی کامیاب جوان پروگرام میں دلچسپی کو سراہتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker