’’وزیراعظم شہبازشریف فوری استعفیٰ دیں‘‘

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،وزیراعظم شہبازشریف سے استعفے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لگتاہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئیں ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟ اتنا اضافہ سن کر بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے؟ وزیراعظم شہبازشریف کو استعفی دینا چاہیے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں، کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا۔

حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں چوتھی مرتبہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچادی ہے،یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئی ہے ۔

 

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر