اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ سے مال لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے : سراج الحق

لاہور( آئی پی ایس)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے توشہ خانہ سے جس کسی نے بھی مال لوٹا سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔

منصورہ میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ملک میں حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے جو ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہے لیکن موجودہ حکمران کسی صورت بھی مقررہ وقت پر انتخابات نہیں کروانا چاہتے۔

سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو گرفتار اور نا اہل کیا گیا، اس عدالتی فیصلہ پر ان کے پاس اپیل کا موقع موجود ہے۔

 

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کو سمن کیا جائے اور ان کا آڈٹ کیا جائے جنھوں نے کسی نہ کسی صورت میں توشہ خانہ سے استفادہ کیا ہے، ان تمام چہروں کو بےنقاب کرنا اور سب کا احتساب کرنا قوم کا مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا وقت آئے گا کہ سیاستدانوں، ججوں اور جرنیلوں میں سے جس جس نے قومی خزانے سے کھیلا ہے، ان کا بےلاگ اور شفاف احتساب ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker