اہم خبریںتازہ ترینکھیل

بیٹے کی طبعیت خرابی کے باعث شعیب ملک نے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑ دیا

ڈھاکہ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ چھوڑ دیا ہے، وہ بنگلا دیش کیخلاف تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق بیٹے کی طبعیت خرابی کے باعث شعیب ملک آج قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو چھوڑ دیں گے،وہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا،اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے،قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا،بالنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے،وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker