اہم خبریںپاکستان

ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے والی مریم نواز خود سیاسی چڑیل ہے، شہبازگل

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے، یہ بھی بتادیں کہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف روزنہیں ہر دوسو سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید بننے کے لیے جعلی رپورٹس بنا کرباہرنہیں جایاجاتا، اس کے لیے سب سے قیمتی چیزجان نچھاورکرنی ہوتی ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے اور جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے کے بجائے یہ بتائے کہ بیرون ملک آپ کے پیسے کس چڑیل یا جن نے منتقل کیے۔ مریم نوازبتائیں اپارٹمنٹ کہاں سے لیے، کیا رسیدیں دیں ، کیا تہہ خانے میں کام کرنیوالیجنات پیسہ بنارہے تھے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker