اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے اور پاکستانی قومیت میں اقلیتوں کا بہت اہم حصہ ہے۔

 

دوسری جانب اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے، ملک کے ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

ادھر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے، غیر مسلم شہریوں کے حقوق و بہبود کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی نے جو قانون سازی اور عملی اقدامات کیے ہیں، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker