اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے دور میں کتنے لنگر خانے تھے، ثانیہ نشتر اور احسن اقبال آمنے سامنے

اسلام آباد (آئی پی ایس )عمران خان کے دور حکومت میں احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے ، ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک سیلانی فراہم کرتی تھی، پرایا مال مگر کریڈٹ اپنا، ساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈا کے زور پہ چل رہی تھی۔
بعد ازاں ثانیہ نشتر نے احسن اقبال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انھیں جواب دیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولے گئے۔
ثانیہ نشتر نے لنگر خانوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ تقریبا 125پناہ گاہوں میں لنگر خانے، 19احساس لنگر خانے اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے 40ٹرک لنگر کھولے گئے۔ثانیہ نشتر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ روزانہ تقریبا ایک لاکھ سے زائد مزدور و مستحق افراد مستفید ہوتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker