ممتاز بزنس مین سمیرا عزیز کی والدہ کا انتقال، اورسیز میڈیا فورم کا اظہار تغزیت

ممتاز بزنس مین سمیرا عزیز کی والدہ کا انتقال،  اورسیز میڈیا فورم کا اظہار تغزیت

جدہ(آئی پی ایس) سعودی عرب کی ممتاز بزنس مین سعودی میڈیا کی معروف شخصیت سمیرا عزیز کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں۔ انا للہ و انا الہی روجعون ان سے اظہار تعزیت کے لئے پاک اورسیز میڈیا فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے نمائندگان نے ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالی انکی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین وفد میں مسرت خلیل ، چوہدری ریا ض گھمن ,شباب بھٹہ , خالد چیمہ ، محمد عدیل احمد فواد , میاں نبیل احمد ، میاں محی الدین ، ساجد یامی , اور کاشف حسین شامل تھے سمیرا عزیز ایک معروف جرنلسٹ ادیب شاعرہ ہیں جو اردو نیوز اردو میگزین اور سعودی گزٹ سے وابستہ رہیں اردو کی ترویج کے لئے انہوں نے بہت کام کیا کرکٹ پر بڑی معلوماتی کتا ہیں لکھیں اب وہ سمیرا عزیز گروپ کی چئیرمین ہیں اور مختلف پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جن میں تعمیری فلمیں۔ ڈرامے اور بڑی بڑی کمپنیز کی بزنس پروموشن کرنا شامل ہے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں نمایا ں کردار ادا کیا ہے اور دونوں ملک لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر