اسلام آباد ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ہے کہ ڈالر سے متعلق شوکت ترین سے کی بات پہلے بھی سمجھ نہ آئی آج بھی نہیں آئی ، وزیر خزانہ کا موقف ہے کہ مشنری پر لگنے والا ٹیکس واپس ہو جائے گا ، یعنی دروازے سے ٹیکس لیں گے اور کھڑکی سے واپس ہوجائے گا۔
جمعرات کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوکت ترین ہمیں منی بجٹ پر مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے، شوکت ترین تسلی بخش جوابات نہ دے سکے ، شوکت ترین سے براہ راست ٹیکس لگانے کے حوالے سے پوچھا گیا، وہ براہ راست ٹیکس لگانے کے حوالے سے جواب نہ دے سکے، ڈالر نیچے آنے کے حوالے سے پوچھا گیا ، ڈالر سے متعلق شوکت ترین سے کی بات پہلے بھی سمجھ نہ آئی آج بھی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ مشنری پر لگنے والا ٹیکس واپس ہو جائے گا ، یعنی دروازے سے ٹیکس لیں گے اور کھڑکی سے واپس ہوجائے گا۔